۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
خنداب

حوزہ/ ، امام جمعہ خنداب، حجت الاسلام صفاہانی نے کہا : طالب علمی ایک مقام الہٰی بھی ہے اور خودسازی اور تحصیل علم کا ایک بہترین ذریعہ ہے، طلاب کو امام زمانہ (عج) کا ناصر مددگار بننا چاہیے اور حضرت زہرا (س) کے طریقے اور روش کو لوگوں کے سامنے پیش کرنا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ خنداب حجۃ الاسلام والمسلمین صفاہانی نے نئے تعلیمی سال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نئے تعلیمی سال کے آغاز پر مبارکباد پیش کی اور کہا : خدا ہمیں توفیق دے کہ ہم حضرت ولی عصر (عج) کے خاص اور لائق سپاہی بن سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خداوند کی جانب سے شیعوں کے لیے ایک عظیم نعمت طلبگی ہے۔

امام جمعہ خنداب نے کہا : طالب علمی ایک مقام الہٰی بھی ہے اور خودسازی اور تحصیل علم کا ایک بہترین ذریعہ ہے، طلاب کو امام زمانہ (عج) کا ناصر مددگار بننا چاہیے اور حضرت زہرا (س) کے طریقے اور روش کو لوگوں کے سامنے پیش کرنا چاہیے۔

انہوں نے علامہ طباطبائی کے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا : جب علامہ طباطبائی امام زمانہ (عج) کی خدمت میں پہنچے تو عرض کیا کہ ہمیں بہت مشکلات درپیش ہیں، امام زمانہ (عج) نے فرمایا کہ "ہمیں ہمارے دسترخوان کے نمک خواروں کا وسیلہ دو، تمہیں جو کچھ بھی چاہیے مل جائے گا۔

حجت الاسلام صفاہانی نے نبی اکرم (ص) کی حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا:خدا جس کے ساتھ بھلائی اور نیکی کا ارادہ کرتا ہے، اسے فقیہ دین بنا دیتا ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ جب عبادت گزار اور علماء پل صراط سے گزریں گے تو عبادت گزار گزر جائیں گے، مگر علماء سے کہا جائے گا کہ انتظار کریں اور جس کی چاہیں شفاعت کریں، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ طلاب کو شفاعت کا مقام حاصل ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .